صدر مملکت کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ

شائع 30 مارچ 2020 01:49pm
صدر مملک عارف علوی- فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ۔کرونا کے مریضوں کےلئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا۔صدر عارف علوی  نے کرونا کے مریضوں کےلئے موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پرخاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی صدر کے ہمراہ تھیں۔صدرمملکت نے قرنطینہ سینٹرمیں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے قرنطینہ سینٹرمیں موجود طبی عملہ سے متاثرہ افرادکی دیکھ بھال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

صدرمملکت کو بتایا گیا اس قرنطینہ سینٹرمیں تقریباً 600 افراد رکھنے کی گنجائش ہےجبکہ صدرعارف علوی نے قرنطینہ سینٹرمیں دستیاب سہولیات پراطمینان کا اظہاربھی کیا۔

صدر کے دورے کے دوران سماجی فاصلے پرخصوصی توجہ مرکوزکی گئی۔